پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

’مائنڈ فل ایٹنگ‘ کے بارے میں اہم معلومات

اشتہار

حیرت انگیز

خوراک ہر زندہ مخلوق کی ضرورت ہے لیکن آپ کے لیے یہ باعث حیرت ہوگا کہ جب کوئی شخص اپنی خوراک کو اس طرح کھاتا ہے کہ اس سے باقاعدہ طور پر لطف اندوز ہو، تو اس سے صحت پر زبردست اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق نوالے کو اچھے طریقے سے چبانے اور غذا سے لطف اندوز ہونے کو ’مائنڈ فل ایٹنگ‘ کہا جاتا ہے، اس طریقہ کار میں کھانے سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ جسمانی بھوک اور پیٹ بھرنے کے اشارہ پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔

مائنڈ فل ایٹنگ دراصل ایک مشق ہے جس میں کھانا کھانے کے عمل کو پر لطف تجربے کی صورت دینا ہوتا ہے، اس طریقہ کار پر عمل کرنے سے آپ چاہے کچھ بھی کھائیں، جسمانی وزن کو کم رکھ سکتے ہیں یا موٹاپے سے نجات پا سکتے ہیں۔ یعنی جب جسمانی ردعمل کے مطابق غذا کھائی جاتی ہے، تو چاہے کچھ بھی کھایا جائے، وہ صحت کے لیے فائدہ مند ہی ثابت ہوتا ہے۔

غذا کو پرلطف تجربہ کیسے بنائیں؟

ماہرین کہتے ہیں کہ جب آپ کھانے کے ذائقے، ساخت اور مختلف پہلوؤں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، تو ذہنی تناؤ اور مشکلات کو بھی کچھ دیر کے لیے بھول جاتے ہیں، اس لیے اپنی غذا کو آہستگی سے چبائیں اور ذہنی طور پر اس عمل کو محسوس کرنے کی عادت ڈالیں۔ اکثر لوگ کھانا کھاتے ہوئے دیگر سوچوں میں غرق ہو جاتے ہیں، جو صحت بخش طریقہ نہیں ہے۔

یہ یاد رکھیں کہ کوئی بھی غذا کھانے سے پہلے اس میں برائی ڈھونڈنے کی عادت ترک کریں، یہ نہ سوچیں کہ اسے کھانے سے آپ کو کوئی تکلیف پہنچے گی، یہ غلط طریقہ ہے، اس عادت کو بدلیں۔

ہری سبزیاں اور آلو پکانے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ ماہر غذائیت نے راز کی بات بتادی

کھانا کھاتے وقت اپنے جسم کے احساسات پر توجہ مرکوز کریں، محسوس کریں کہ جسم آپ سے کیا تقاضا کر رہا ہے، یعنی دوپہر کو کھانے کے دوران جسم رکنے کا کہہ رہا ہے تو رک جائیں، ایک گھنٹے بعد اسے غذا کی طلب ہو رہی ہے تو پھر کھالیں۔

کھانا جیسا دل کرے ویسے کھائیں، ماہرین کے مطابق ہمارا شعور ہمارے عمل کا ہر وقت جائزہ لیتا رہتا ہے اور مستقبل میں درست فیصلے کرنے میں مدد دیتا ہے، اس لیے اپنے رویے پر افسوس مت کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں