ہفتہ, جون 7, 2025
اشتہار

ملیر جیل چلانے والے سپاہی راشد چنگاری کی گرفتاری کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملیر جیل چلانے والے سپاہی راشد چنگاری کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر جیل سسٹم کے کارندے راشدچنگاری کی گرفتاری کا حکم سے دیا گیا، وزیرجیل خانہ جات علی حسن زرداری نے جیل کا دورہ اور ہیڈکانسٹیبل راشد کیخلاف ایکشن کا حکم دیا۔

راشد چنگاری جیل سے فرارہوچکا تاہم اس کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزیرجیل نے کہا ان سے جھوٹ بولا گیا کہ ملیرجیل میں کیمرے لگے ہیں، انکوائری شفاف ہوگی، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

راشد چنگاری معطل کیے گئے تئیس اہلکاروں وافسران میں شامل نہیں تھا تاہم اےآروائی نیوزنےجیل سے فرار قیدیوں اور کارندوں کے گٹھ جوڑ کا پردہ چاک کیا تھا۔

خیال رہے ملیرجیل کراچی سے فرارہونے والے مزید ستائیس قیدی گرفتار کرلیے گئے، جس کے بعد تعداد 100 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ایک سو سے زائد قیدی اب بھی مفرورہیں۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں پولیس مقابلے، اقدام قتل،انسداددہشت گردی اوردیگردفعات شامل کی گئیں ہیں۔

جیل توڑ کر فرار ہونے والے قیدیوں کے فرار کے وقت کی سی سی ٹی وی بھی سامنےآگئی، ویڈیو قریب رہائشی علاقے کے گھر پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی ہے۔

ویڈیومیں قیدیوں کو فرار ہوتے دیکھاجاسکتا ہے، جیل حکام کا کہنا ہے رضا کارانہ واپسی پرقیدیوں سے رعایت برتی جائے گی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں