اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو نارویجن ہم منصب اینا ایرکسن سورادے نے ملاقات میں دورۂ ناروے کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے نارویجن ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک افغان تعلقات سمیت باہمی دل چسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی گئی۔
[bs-quote quote=”ناروے کی وزیرِ خارجہ نے ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
متحدہ عرب امارات میں منعقدہ صیر بنی یاس فورم کے موقع پر پاک ناروے وزرائے خارجہ ملاقات میں افغانستان میں امن و امان کی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
ناروے کی وزیرِ خارجہ اینا ایرکسن سورادے نے ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمودقریشی کی یواے ای کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات
قبل ازیں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے یواے ای کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دل چپسی اور تعاون کے امور اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یاد رہے گزشتہ روز وزیرِ خارجہ 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے تھے جہاں انھوں نے منعقدہ ’’صیر بنی یاس فورم‘‘ کے نویں اجلاس میں شرکت کی اور فورم میں شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔