پیر, جون 24, 2024
اشتہار

وزیرمملکت دوستین ڈومکی احتجاجاً عہدے سے مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دوستین ڈومکی نے اختیارات میں مداخلت پر احتجاجاً عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ ایک وفاقی وزیر این ٹی ایس میں کرپشن کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی دوستین خان ڈومکی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوتے ہوئے اپنااستعفیٰ وزیراعظم ہاؤس بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق استعفے کی وجوہات میں دوستین ڈومکی کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس اور این ٹی ایس میں بےضابطگیاں ہیں۔

- Advertisement -

میں نے عوامی شکایات پر این ٹی ایس میں ہونے والی کرپشن کے خلاف نوٹس لیا، اور بےضابطگیوں کی شکایات پر انکوائری کا حکم دیا، جس پر وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین این ٹی ایس کی کرپشن کے خلاف کارروائی کو روکنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد وزیر دفاعی پیداوار کو میری وزارت کا مکمل چارج دے دیا گیا، میرے ہوتے ہوئے میری وزرت کا چارجکسی کو دیا انتہائی نامناسب ہے، جس کا مقصد میرے کام میں رکاوٹ ڈالنا تھا۔

لہٰذا اس صورتحال میں میرے لیے کام کرنا مشکل ہے اس لیے میں اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں