اشتہار

وزیر مملکت پٹرولیم نے گیس مہنگی ہونے کی خبروں کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے گیس مہنگی ہونے کی خبروں کی تصدیق کردی اور کہا مہنگی گیس لے کر سستی نہیں بیچ سکتے، ایسے توملک تباہ ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گیس مہنگی ہونے کی خبروں پر کہا کہ گیس کی قیمت میں اضافہ تو ہوگا، مہنگی گیس لے کر سستی نہیں بیچ سکتے، ایسے توملک تباہ ہوجائے گا۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پچاس روپے لائن رینٹ ایک قسم کی کمیٹی ہے، جو سردی میں گیس زیادہ استعمال کرے گا اس میں یہ شامل کرلیا جائے گا، پانچ سو روپے لائن رینٹ ان لوگوں پر لگایا گیا ہے جو پوائنٹ نائن ہیکٹرمیٹر کیوبڈ سے زائد گیس استعمال کریں گے

- Advertisement -

وزیر مملکت پٹرولیم نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ غریب صارفین پربوجھ نہ ڈالاجائے تاہم 0.9مکعب میٹرسےزائد گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لئے گیس مہنگی ہوگی۔

انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام بہت مشکل سےحکومت نےبحال کروایا، اسی پروگرام کو روکنے کیلئے تین وزرائےخزانہ کی گفتگو سامنےآئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ یہ کیساکپتان ہے جو اپنی اناسیاسی مفادات کے سامنےملک کوبھی نہیں ٹھہرنےدیتا، اعظم خان نے تو وہ کہا ہے جو آپ کو پہلے سے پتہ ہے، اپنے مفاد کیلئے ملک کے آئین وقانون کی عزت کو پامال کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں