بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

پاکستان اور روس کے درمیان وزراء کی سطح پر مذاکرات آج ہوں گے، اہم معاہدوں کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور روس کے درمیان وزراء کی سطح پر مذاکرات آج ہوں گے، جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان وزرا کی سطح پر مذاکرات آج ہوں گے، مذاکرات کے آخری روز پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر پر بات ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں گیس کی ٹرانسپورٹیشن کےمعاملےپربھی بات چیت ہوگی، مذاکرات میں تیل اور تیل کی مصنوعات کی پاکستان کو درآمد پر مذاکرات ہوں گے۔

اس دوراب پاک روس مذاکرات میں روس کوقرضےکی ادائیگی کےتصفیے سمیت باہمی تجارتی ادائیگیوں کے لیے انفرااسٹرکچر کے قیام پربات چیت ہوگی،ذرائع

تجارتی تعاون کیلئے پاکستانی حکام کی معلومات پرروسی حکام سےتبادلہ خیال ہوگا، اس اقدام کامقصدپاکستان پرپابندیاں عائد ہونےسے بچنا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ مذاکرات کے آخری روز مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔

گذشتہ روز پاکستان اورروس کے درمیان دو روز مذاکرات میں توانائی،تیل اورگیس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ ورکنگ گروپس قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں