اشتہار

وزرات مواصلات کی کارکردگی رپورٹ، مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزرات مواصلات نے موجودہ دورحکومت میں کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا گیا کہ مراد سعید نے ریونیو میں35ارب 24لاکھ کا اضافہ کیا اوراخراجات میں کمی کر کے ایک ارب 61 لاکھ بچائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کاہر ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے،  وزرات مواصلات نے موجودہ دور حکومت میں کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

این ایچ اے کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ این ایچ اے کے ریونیو میں 72فیصد کا اضافہ ہوا ، موجودہ دورحکومت میں اب تک ریونیو میں35ارب 24لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی سادگی مہم کی تقلید کی گئی ، اخراجات میں کمی کر کے ایک ارب 61 لاکھ بچائے گئے جبکہ  وزیراعظم کےاحتساب کے منشور پر عمل کیا گیا اور 11  ارب 90 کروڑ 29 لاکھ کی ریکوری کر لی۔

این ایچ اے کے مطابق قبضہ مافیا سے 4 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ کی زمین واگزار کرائی گئی اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں بچت سے3 ارب 14 کروڑ بچائے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ این ایچ اے نے نہ صرف جاری منصوبے بروقت مکمل بلکہ ای بیلینگ کا بھی آغاز کیا جبکہ اقدامات سے ادارے کی آئی ایس او سرٹی فکیشن بھی ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں