منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

وزارت حج کی مکہ مکرمہ کے شہریوں سے خصوصی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت حج وعمرہ سعودی عرب نے ماہ رمضان المبارک میں زائرین کی بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر مکہ مکرہ کے رہائشیوں سے خاص اپیل کی ہے۔

سعودی عرب میں مسجد الحرام میں یوں تو سارا سال ہی دنیا بھر سے زائرین عمرہ وحج کی آمدورفت جاری رہتی ہے لیکن ماہ رمضان میں یہ تعداد معمول سے کہیں زیادہ بڑھ جاتی ہے جس کے لیے حکومت کو بھی خصوصی انتظامات کرنا پڑتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت حج وعمرہ سعودی عرب نے رواں سال ماہ رمضان المبارک میں دنیا بھر سے زائرین عمرہ کی بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر مکہ مکرمہ کے رہائشیوں سے زائرین کے لیے ایثار وقربانی دینے کی اپیل کی ہے۔

وزارت حج وعمرہ نے مکہ مکرمہ کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ رمضان کے دوران مسجد الحرام کا رخ کرنے کے بجائے اپنے اپنے محلوں کی مساجد میں ہی نماز ادا کریں۔

وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ سارا مکہ ہی حرم ہے، اس لیے حدود حرم کے اندر جہاں کہیں بھی نماز ادا کی جائے گی تو اسے حرم میں ہی سمجھا جائے گا۔

وزارت نے اہل مکہ سے کہا ہے کہ وہ ماہ رمضان میں اپنے محلوں کی مساجد کو آباد کریں تاکہ اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو عمرہ کی ادائیگی میں سہولت اور زیارت کعبۃاللہ کا زیادہ سے زیادہ موقع مل سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں