اسلام آباد : وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو دو روز قبل صرف ایک ڈوز دی گئی تھی اور اتناکم عرصہ ویکسین کےمؤثرہونے کے لیے ناکافی ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ویکسین کے بعد وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی تشخیص کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی تشخیص تک وزیراعظم کی مکمل ویکسی نیشن نہیں ہوئی تھی، وزیراعظم کو ویکسین کی صرف پہلی ڈوز 2 دن قبل ہی دی گئی تھی.
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اتناکم عرصہ ویکسین کےمؤثرہونے کے لیے ناکافی ہوتا ہے، کورونا ویکسین کے بعد اینٹی باڈیز بننے میں 2 سے3 ہفتے درکار ہوتے ہیں۔
Prime Minister Imran Khan was not fully vaccinated when he contracted the virus. He only got the 1st dose and merely 2 days ago which is too soon for ANY vaccine to become effective. Anti-bodies develop 2-3 weeks after 2nd dose of 2-dose COVID vaccines. #VaccinesWork
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) March 20, 2021
دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم کاکورونامثبت آنےکامطلب یہ نہیں ہےکہ ویکسین غیرموثرتھی، ویکسین سےاینٹی باڈیزبننےمیں14دن لگتےہیں، لہذاتمام امکانات میں ویکسینیشن کےوقت وزیراعظم پہلے ہی کوروناکاشکارہوئے، شکوک وشبہات سےاجتناب کرناہوگا،سب کوویکسین لگانی چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان کا کورونا مثبت آنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ویکسین غیر موثر تھی۔ ویکسین سے اینٹی باڈیز بننے میں 14 دن لگتے ہیں لہذا تمام امکانات میں ویکسی نیشن کے وقت وزیر اعظم پہلے ہی کورونا کا شکار ہو چکے تھے- شکوک و شبہات پیدا کرنے سے اجتناب کرنا ہوگا سبکو ویکسین لگانی چاہئے
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 20, 2021
خیال رہے کورونا ویکسین لگنے کے دو دن بعد ہی وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔