جمعرات, جون 27, 2024
اشتہار

گھر کے باہر کھیلتی شیرخوار بچی کی دردناک موت کیسے ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں گھر کے باہر کھیلتی شیرخوار بچی کی دردناک موت سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کڑا ورگو گاؤں کے رہائشی شبیر اور زرینہ کی شیرخوار بیٹی علیشا کی عمر ڈیڑھ سال تھی۔ جوڑے کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

زرینہ بچوں کو لے کر میکے آئی تھی جہاں علیشا گھر کے باہر کھیل رہی تھی اور اسی وقت اس نے کنکر اٹھا کر منہ میں ڈالا جو اس کی سانس کی نالی میں جا پھنسا۔

- Advertisement -

اہل خانہ فوراً بچی کو لے کر سرکاری اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں نجی اسپتال لے جانے کو کہا۔ والدین بچی کو نجی اسپتال منتقل کر رہے تھے کہ راستے میں معصوم کی موت واقع ہوگئی۔

اس سے قبل بھارت کے شہر حیدر آباد میں دلخراش واقعے پیش آیا تھا جہاں چاکلیٹ گلے میں پھنسنے سے آٹھ سالہ بچے کی موت واقع ہوگئی تھی۔

ورنگل کا رہائشی کنگن سنگھ بیرون ملک سے وطن واپس آیا تھا اور بچوں کیلیے کھلونوں کے ساتھ ساتھ چاکلیٹ بھی خریدی تھی۔ کنگن سنگھ نے بچوں میں تحائف اور چاکلیٹ تقسیم کیں تینوں بچے خوشی خوشی چاکلیٹ اپنے اسکول لے گئے تھے۔

اسکول حکام فوری طور پر سندیپ کو قریبی سرکاری اسپتال لے گئے تھے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دم گھٹنے کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں