بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

چار سالہ معصوم بچی کی سر میں پین گھسنے سے دلخراش موت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست تلنگانہ کے بھدراچلم میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، سر میں قلم (پین) گھسنے سے چار سالہ بچی موت کی وادی میں چلی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سبھاش نگر سے تعلق رکھنے والی معصوم بچی کھیلتے کھیلتے پلنگ سے نیچے گر پڑی جس کے نتیجے میں وہاں رکھا ہوا لکھنے کا پین اس کے سر میں داخل ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق لڑکی کے سر سے شدید طور پر خون بہہ رہا تھا، اسے علاج کیلئے کھمم کے خانگی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے آپریشن کیا۔

ڈاکٹرز بچی کے سر میں گھسنے والا پین نکالنے میں تو کامیاب مگر بچی جان کی بازی ہار گئی۔

اس سے قبل بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں گھر کے باہر کھیلتی شیرخوار بچی کی دردناک موت سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کڑا ورگو گاؤں کے رہائشی شبیر اور زرینہ کی شیرخوار بیٹی علیشا کی عمر ڈیڑھ سال تھی۔ جوڑے کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

زرینہ بچوں کو لے کر میکے آئی تھی جہاں علیشا گھر کے باہر کھیل رہی تھی اور اسی وقت اس نے کنکر اٹھا کر منہ میں ڈالا جو اس کی سانس کی نالی میں جا پھنسا۔

سعودی سیاحوں کو چاقو سے ڈرانے والا ترک شہری گرفتار

اہل خانہ فوراً بچی کو لے کر سرکاری اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں نجی اسپتال لے جانے کو کہا۔ والدین بچی کو نجی اسپتال منتقل کر رہے تھے کہ راستے میں معصوم کی موت واقع ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں