ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

لاہورمیں کمسن بچی زیادتی کے بعد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں 7 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان نے پکڑے جانے کے ڈر سے بچی کو گلا دبا کر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات پر محلے دار خاتون نے بتایا کہ اس نے بچی کو اس کے رشتے دار رضوان کے ساتھ جاتے دیکھا تھا جس پرپولیس نے خاتون کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان کو گرفتار کیا۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارک کمال کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں بچی کا چچا زاد کزن رضوان یوسف اور ہمسایہ اللہ دتہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور میں 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ روز بچی کو گاؤں کے قریبی کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے اپنا جرم چھپانے کے لیے بچی کی نعش کو گاؤں کے گندے جوہڑ میں پھینک دیا تھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارک کمال کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں