جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بلوچستان حکومت نے فلسطینی طلبہ کے تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری اٹھا لی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے بولان میڈیکل کالج میں زیرتعلیم 11 فسطینی طلبہ کے تعلیمی اخراجات اور کفالت کی ذمہ داری اٹھالی۔

نگراں وزیراعلیٰ میرعلی مردان خان ڈومکی کا کہنا ہے کہ فلسطین سے تعلق رکھنے والے 11 طالبعلم بی ایم سی میں زیرتعلیم ہیں حکومت بی ایم سی میں زیرتعلیم فلسطینی طالبعلموں کےمکمل تعلیمی اخراجات اٹھائےگی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بی ایم سی میں 8 طالبعلموں کا تعلق غزہ اور 3 کا فلسطین سے ہے بی ایم سی میں زیرتعلیم طالبعلموں میں ایک طالبہ بھی شامل ہے۔

نگراں وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ تمام زیرِتعلیم فلسطینی طلبہ کے خاندان جنگ زدہ علاقوں میں ہیں طالبعلم اپنےخاندان سے رابطہ نہ ہونے کے باعث مالی مشکلات اور پریشانی کا شکار تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں