پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کے بیٹے میر حاکم کے ساتھ پہلی عید منانے کی تصویر شیئر کردی ہے۔
بلاول نے بھانجے کے ساتھ عید کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ ’میر حاکم کی پہلی عید‘، ماموں اور بھانجے کی پیاری تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
بعض سوشل میڈیا صارفین نے محبت بھرے پیغام بھیجے تو کسی نے تبصرہ کیا کہ آخر ماموں نے بھانجے کو کتنی عیدی دی؟۔
سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان نے بھی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ماموں اور بھانجے کی بھنوؤیں مماثلت رکھتی ہیں۔
اس سے قبل سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے میر حاکم کی نئی تصویر شیئر کی تھی، تصویر میں میر حاکم نے جو لباس زیب تن کیا ہوا ہے اس پر انگریزی میں درج ہے کہ ‘میری پہلی عید۔’
انسٹاگرام پر شیئر تصویر میں میر حاکم کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے، اس تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ‘عید کی تیاریاں۔
‘واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت گزشتہ برس اکتوبر کی دس تاریخ کو ہوئی تھی۔
View this post on Instagram