بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

میر حمزہ یہ آپ کا آخری میچ ہے، فاسٹ بولر سے یہ کس نے کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر میر حمزہ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولرز کے لیے اب بیٹنگ کرنا بھی ضروری ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر میر حمزہ نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فرق سے متعلق اظہار خیال کیا۔

میر حمزہ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اب یہ ضروری ہوگیا ہے کہ اگر آپ فاسٹ بولر بھی ہیں تو آپ کو ٹیم کے لیے 25 سے 30 رنز بنانے چاہیے، میں نے اپنے گزشتہ ڈومیسٹک سیزن میں آخری نمبروں پر 30 سے 35 رنز بھی اسکور کیے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کے خلاف جب میں عامر جمال کے ساتھ بیٹنگ کررہا تھا تو میری کوشش تھی کہ اسٹرائیک ریٹ انہی کو دوں اور اپنی وکٹ کو بچاؤں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ جب میں میلبرن میں میچ کھیل رہا تھا تو میں نے خود سے کہا کہ میر حمزہ یہ آپ کا آخری میچ ہے اگر اس میچ میں پرفارم کرو گے تو جاری رکھوں گے ورنہ آپ کے پاس کوئی بہانہ نہیں ہوگا کیونکہ میں جنوری میں بھی دو ٹیسٹ کھیل چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کی تو قریبی دوست نے کہا کہ آپ انٹرنیشنل کرکٹ میں بدقسمت رہتے ہیں جب میلبرن میں اچھی بولنگ کی تو انہوں نے فون کرکے کہا کہ لگ رہا کہ قسمت آپ کا ساتھ نہیں دے رہی جب اگلے روز تین وکٹیں حاصل کیں انہیں میں نے کال کی تو وہ خوش ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں