اسلام آباد: میراج طیاروں کو پاک فضائیہ کا حصہ بنے 50 سال مکمل ہوگئے، پاک فضائیہ میں میراج طیاروں کی شمولیت کی گولڈن جوبلی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق میراج طیاروں کی گولڈن جوبلی تقریب میں صدر مملکت عارف علوی اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان مہمان خصوصی تھے، تقریب میں 27 فروری 2019 کے ہیروز بھی شریک ہوئے، میراج طیاروں کے سب سے پہلے اسکواڈرن نے کوبرا فارمیشن فلائی پاسٹ کیا، میراج طیاروں کے ضرار اسکواڈرن نے صدر عارف علوی کو سلامی دی۔
میراج طیارے جنگوں میں امیدوں پر پورا اترے ہیں، سربراہ پاک فضائیہ
ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ ہمارےمیراج طیارےجنگوں میں امیدوں پرپورااترےہیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں میراج طیاروں نےاہم کرداراداکیا،آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں بھی میراج طیاروں نےمایوس نہیں کیا،کامرہ فیکٹریزمیراج طیاروں کوجدیدتقاضوں سےہم آہنگ کررہی ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاکستان کےدفاع میں میراج طیاروں کاکردارہمیشہ اہم رہاہے،ہمارےپاس موجودمیراج طیارےہرقسم کی جنگ میں کارگرثابت ہوئے، پی اےایف درپیش اقتصادی چیلنجزپراپنے اثاثہ جات پرانحصارکرتی ہے۔
پاکستان کا دفاع مضبوط ہے، کوئی میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکتا، صدر عارف علوی
دوسری جانب صدر عارف علوی نے کہا کہ پاک فضائیہ کی انجینئرنگ ٹیم کومبارکباددیتاہوں، ہمیں اپنے انجینئرز اور ٹیکنیشنز پرفخرہےجوہمارےحقیقی ہیروزہیں، پاکستان کادفاع مضبوط ہےکوئی میلی آنکھ سےدیکھ نہیں سکتا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاک فضائیہ شاندارکارکردگی،پیشہ ورانہ مہارت کی حامل رہی ہے، پاکستان دہشت گردی کےخلاف اپنی افواج اورعوام کی وجہ سےکامیاب رہا، پاک فضائیہ نےبھارتی جارحیت کابھرپورجواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ کاجواب پاکستان نےایک دن کےاندربھرپوراندازمیں دیا، جو ہاتھ ہمارےطرف بڑھےگااسےکاٹ دیں گے ، بھارت عدم استحکام کاشکارہے،اقلیتوں سےنارواسلوک کیاجارہاہے۔
عارف علوی نے کہا کہ ہم کشمیرکےتنازع کااقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتےہیں، بھارت کوہتھیاروں کی سپلائی سےدنیاخطےکوعدم استحکام کاشکارکررہی ہے، ہم امن کی خواہش رکھتےہوئےاپنےدفاع کیلئےپوری طرح تیارہیں۔