میرانشاہ: شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی، بھابھی اور 2 بھتیجوں کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق میرانشاہ میں میر علی کے علاقے ایپی میں زمین کے تنازع پردونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس دوران بھائی نے فائرنگ کر دی جس سے ایک بھائی اور اس کی بیوی اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک شخص اور خاتون زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کے لیے میر علی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں طاہر،اس کی بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان زمین کا تنازع چلا آ رہا ہے۔
دیربالا:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ،9 افراد قتل،2زخمی
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 30 جولائی کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے دیربالا میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔