پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

میرپورخاص: انٹر امتحانات کے دوران جعلی امیدوار پرچہ دیتے پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

میرپور خاص : انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل روکنے کا سلسلہ میرپور خاص میں بھی جاری ہے، نقل کرنے پر انتظامیہ نے متعدد طلبہ کو مرکز سے باہر نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہوگیا ہے تاہم پرچوں کے دوران بورڈ انتظامیہ نقل کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

سندھ کے بیشتر شہروں کی انتظامیہ امتحانات کے دوران کاپی کیس پر قابو نہیں پاسکی، عمر کوٹ میں امتحانی مراکز کے باہر نقل کرانے والوں کا رش لگا رہا۔

ناظم امتحانات علیم خانزادہ نے شکایات موصول ہونے پر مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

گورنمنٹ گرلز کالج سامارو امتحانی مرکز میں ویجلینس ٹیم نے کارروائی کی، 6 طالبات نقل کرتے ہوئے پکڑی گئیں جس کے بعد انہیں پرچہ دینے سے روک دیا گیا۔

دورے کے موقع پر امتحانی مرکز ہائی اسکول 2 میں 8 طلبا نقل کرتے پکڑے گئے، جب کہ انتظامیہ نے کسی اور کی جگہ پرچہ دینے والے نوجوان کو امتحانی مرکز سے نکال دیا۔

کنٹرولر امتحانات انورعلیم کا کہنا ہے کہ بوائز ہائر اسکول نوکوٹ میں 12 طلبہ کو نقل کرتے پکڑا گیا، ایک جعلی امیدوار بھی امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ کاپی کرانے کے الزام میں چار انویجی لیٹرز کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں