جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مصباح اور اظہر نے وزیراعظم سے ملاقات کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے وزیراعظم سے ملاقات کے معاملے پر وضاحت پیش کر دی۔

پچھلے دو دنوں میں مصباح اور اظہر نے پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور سی ای او وسیم خان سے ملاقات کی۔مصباح اور اظہر کا موقف تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ پر بات کی، ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے سے کھلاڑی مشکلات کا شکار ہیں۔

PM Imran Khan rejects Misbah-led delegation's plea to reinstate old system  | - GeoSuper.tv

وضاحت پیش کرنے کے بعد پی سی بی نے مصباح اور اظہر کوآئندہ احتیاط کرنےکی ہدایت کر دی۔

ہیڈکوچ مصباح الحق اور کپتان اظہر علی کو پی سی بی کی اجازت کے بغیر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر شوکاز نوٹس کا سامنا تھا۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل مصباح الحق اور اظہر علی پی سی بی کے ملازم ہیں اور اس اعتبار سے انہیں وزیراعظم سے ملاقات کے لیے پیشگی اطلاع دینا اور اجازت لینا ضروری تھا۔ میٹنگ میں موجود محمد حفیظ سینٹرل کانٹریکٹ میں نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا اسٹرکچر واپس نہیں آئے گا۔

وزیراعظم نے واضح جواب دیا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے اسٹرکچر واپس نہیں آئےگا، ڈیپارٹمنٹ سےکھیلنےسےکھلاڑی بہت سکون میں ہوتاہے، کھلاڑی کونوکری مل جاتی ہےتووہ اوپرجانےکی کوشش نہیں کرتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں