کراچی: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےکپتان مصباح الحق کا کہناہےکہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جانی چاہیے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں میڈیا سےبات کرتے ہوئےقومی ٹیم کے کپتان نےکہا کہ اگر کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ کے مرتکب قرار پائیں تو ان پر تاحیات پابندی عائد کی جائے۔
مصباح الحق کا لکہناتھاکہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے پاکستان کرکٹ کے امیج کو خراب کیا،انہوں نےکہاکہ یوں لگ رہا ہے 7سال میں پاکستان کاجوامیج بنایاتھا وہ ضائع ہوگیا۔
ٹیسٹ ٹیم کےکپتان نے دورہ ویسٹ انڈیز سے متعلق کہا کہ انہیں یہ سیریز مشکل لگ رہی ہے کیونکہ ویسٹ انڈین کھلاڑی ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔
خیال رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ مبینہ طور پر ملوث ہونے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خالد لطیف اور شرجیل خان کو فوری طور پر معطل کر کے وطن واپس روانہ کردیا تھا۔
پی ایس ایل کے اختتام پر تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے محمد عرفان اور شاہ زیب حسن سے بھی تحقیقات کی گئیں جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں معطل کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:اسپاٹ فکسنگ غلطی نہیں جرم ہے، کھلاڑیوں کو کڑی سزا دی جائے، محمد حفیظ
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نےگزشتہ روزکہاتھا کہ اسپاٹ فکسنگ غلطی نہیں جرم ہے، اس معاملے پر شروع سے ہی میرا مؤقف بہت اصولی ہے،فکسنگ کو ختم کرنے کے لیے ایسے فیصلے کیے جائیں کہ یہ کام دوبارہ نہ ہوسکے۔
مزید پڑھیں:میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگنی چاہیئے، شاہد آفریدی
یاد رہےکہ دوروز قبل معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاتھاکہ اظہر علی کو ون ڈے ٹیم سے باہر کر دینا اچھا فیصلہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:جس نے کرپشن کی وہ کیریئر ختم سمجھے، شہریار خان
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ جس نے کرپشن کی وہ کیرئیر ختم سمجھے، اب بکیز دوستوں اور رشتہ داروں کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں