پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

مصباح الحق کی جارحانہ بیٹنگ، 6 بالز پر چھ چھکے

اشتہار

حیرت انگیز

وکٹوریہ: ہانگ کانگ میں کھیلے جانے والے کاؤنٹی میچ میں‌ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان مصباح الحق نے ایک اوور میں چھ چھکے مار کر سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں جاری کاؤنٹی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اپنی ٹیم (آئی لینڈ یونائیٹڈ ) کی نمائندگی کررہے ہیں، ہنگ ڈی جیگوارز کے خلاف مشن روڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں مصباح نے 37 بالز پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

ہانگ کانگ آئی لینڈ یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 8 اوور میں 64 کے مجموعی اسکور پر ٹیم کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے تاہم مصباح الحق نے اپنی ٹیم کو سہارا دے کر شاندار بیٹنگ کی۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول ڈاون کریں

قومی ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان نے منیر ڈار کے ساتھ پارٹنر شپ کر کے ٹیم کو بڑا ہدف دیا، اٹھارویں اوور میں یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 175 رنز تھا، مصباح نے وکٹ پر آتے ہی لگاتار دو چھکے لگا کر اپنی اننگز کا آغاز کیا۔

اگلے اوور میں سعید اجمل وکٹ پر موجود تھے تو انہوں نے سنگل رن لے کر کپتان کو موقع دیا تو بقیہ چار بالوں کو مصباح نے ڈائریکٹ باؤنڈری کے پار پھینک کر لگاتار 4 چھکے مارے اور آخری بال پر چوکے کی مدد سے ایک ہی اوور میں 29 رنز حاصل کیے۔

مصباح الحق نے آخری 7 گیندوں پر جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 رنز بنا کر مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 216 رنز کا ہدف دیا، ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے سیمی الیون (جیگلولرز) نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو  پوری ٹیم 183 رنز پر آوٹ ہوگئی۔

جارحانہ بیٹنگ اور عمدہ کارکردگی دکھانے پر مصباح الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں