تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے، نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق عبوری ذمہ داری نبھائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے نیوزی لینڈ سیریز سے قبل اچانک اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا، اس حوالے سے مصباح الحق نے کہا کہ جانتا ہوں یہ آئیڈیل وقت نہیں لیکن اب اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

سابق ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ جمیکا میں قرنطینہ کے دوران کے 24 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس سے اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ فی الحال ایسے فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکوں۔

مصباح الحق نے کہا کہ جانتا ہوں یہ مستعفی ہونے کا آئیڈیل وقت نہیں لیکن اب اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

عہدوں سے دستبردار ہونے سے متعلق وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق نے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تو میں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا لیکن پاکستان کے نوجوان بولرز کے ساتھ کام کرنے پر بہت مطمئن ہوں۔

واضح رہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس نے ستمبر 2019 میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں ذمہ داریاں سنبھالیں تھی۔

ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے دستبردار ہونے سے متعلق چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتا ہے انہوں نے 24 ماہ میں پاکستان کرکٹ کےلیے بہت محنت کی۔

وسیم خان نے بولنگ وقار یونس کے عہدے سے دستبردار ہونے کے فیصلے کو جرات مندانہ فیصلہ قرار دیا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے آگاہ کیا کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان مناسب وقت پر ہوگا فی الحال ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق عبوری کوچز کی ذمہ داری نبھائیں گے، دونوں سابق کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ سیریز کےلیے تعینات کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -