ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو لیگز کیلیے این او سی نہیں دینا چاہیے، مصباح الحق

اشتہار

حیرت انگیز

 قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سندھ پریمیئر لیگ میں حیدرآباد بہادرز کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کے لیے این او سی نہیں دینا چاہیے تھا۔

کراچی میں سندھ پریمیئر لیگ کے دوران  پریس کانفرنس  کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ لیگ کی پالیسی صفحے پر بنانے کے بجائے حالات کو دیکھ کر این او سی دی جائے، اگر بڑا ایونٹ نہیں تو کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کی اجازت دے دیں ایسا تو نہیں ہوسکتا کہ کھلاڑی دو ماہ فارغ ہو اور وہ کوئی لیگ نہ کھیلے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں ایک سیریز میں خراب کارکردگی پر کھلاڑی کو گھر بھیج دیا جاتا ہے یہ درست طریقہ نہیں، ہمیں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا ہوگا۔

- Advertisement -

مصباح الحق نے کہا ک ہمیرے خیال میں تینوں فارمیٹ کے الگ کپتان رکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں، کھلاڑی کپتانی دھیرے دھیرے سیکھتا ہے، فارمیٹ کے مطابق ذمہ داریاں تقسیم کرنا درست ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق انہوں نے کہا ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے مختلف نہیں ہوں گی، ہمارے کھلاڑیوں نے وہاں لیگ کھیل کر اچھا پرفارم کیا ہے، ہم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں، ایسے کھلاڑی ہیں کہ ہم ورلڈ کپ میں حاوی ہوسکتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ کھلاڑیوں کی دلچسپی مختصر فارمیٹ کی طرف آگئی ہے، پلیئرز کے لیے بھی لیگز میں مالی طور پر پرکشش ہوتی ہے تاہم ٹیسٹ کرکٹ کی کارکردگی مدتوں یاد رکھتی ہے جس کی مثال ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر شمر جوزف ہیں جو برسبین ٹیسٹ میں 7 وکٹیں لے کر ہیرو بن گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں