The news is by your side.

Advertisement

مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت ختم

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت ختم ہوگئی، وہ یکم دسمبر(آج) سے صرف ہیڈکوچ کی تنخواہ وصول کیا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق 30 نومبر کو دہری ذمہ داری کی مدت پوری ہونے کے ساتھ مصباح الحق چیف سلیکٹر کی ذمہ داریوں سے باقاعدہ طور پر آزاد ہوگئے ہیں، مذکورہ عہدے کی مدت ملازمت آج ختم ہوگئی۔

مصباح الحق اب بطور ہیڈکوچ تنخواہ وصول کیا کریں گے۔ صوبائی کوچز پر مشتمل قومی سلیکشن کمیٹی بھی ختم ہوگئی۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سلیکشن پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوچنگ پر توجہ دینا چاہتا ہوں، کسی سے سے کوئی اختلاف نہیں، مصباح الحق

ذرایع کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی میں چیف سلیکٹر کے ساتھ 3سے 4اراکین شامل ہوں گے۔ نئے چیف سلیکٹر کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمداکرم مضبوط امیدوار ہیں۔ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب میں صوبائی کوچز کی رائے لے سکیں گی، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔

نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 14 اکتوبر کو ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا ٹیم پر فوکس کرنا چاہتا ہوں اس لیے یہ اقدام اٹھایا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں