پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کویت کے نئے ولی عہد شیخ مشال الاحمد کون ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے نیشنل گارڈ کے نائب سربراہ شیخ مشعال الاحمد الجابر الصباح کو ملک کا ولی عہد نامزد کردیا۔

شیخ مشعال الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کے بھائی اور دسویں حکمران الصباح خاندان سے تعلق رکھنے والے شیخ احمد الجابر الصباح کے ساتویں بیٹے ہیں، جنہوں نے سال1921سے 1950تک کویت پر حکمرانی کی۔

سال 1960میں شیخ مشال الاحمد نے لندن کے ہینڈن پولیس کالج سے ڈگری حاصل کی اور 2004میں نیشنل گارڈ کا نائب چیف بننے سے پہلے وزارت داخلہ میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔

- Advertisement -

امیر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شیخ مشعال کے انتخاب کوالصباح خاندان کی حمایت حاصل ہے اور اب ملک کی پارلیمنٹ اس کی منظوری دے گی۔

واضح رہے کہ شیخ مشعال الاحمد الجابر الصباح کے بھائی امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے اپنے بڑے بھائی شیخ صباح الاحمد کی وفات کے بعد گزشتہ ہفتے عہدے کا چارج لیا تھا۔

انہوں نے ایک ایسے وقت میں ملک کا اقتدار سنبھالا جب اس کے دو بڑے پڑوسی ممالک سعودی عرب اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں :  کویت کے امیر نے وزیراعظم کا استعفیٰ مسترد کردیا

جب کویتی حکومت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی کم ہوتی قیمتوں اور کورونا وائرس کی وبا کے باعث معیشت کو ہونے والے نقصان سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں