جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کس نے منتخب کی؟ مصباح الحق نے دو ٹوک بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین اور سابق کپتان مصباح الحق نے ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی ہے۔

پاکستان کے سب سے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل ’اے اسپورٹس‘ کے پروگرام دی پویلین میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین اور سابق کپتان مصباح الحق نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ورلڈؑ کپ کے لیے قومی ٹیم کے اعلان میں ٹیکنیکل کمیٹی کا کوئی کردار نہیں یہ ٹیم کپتان، منیجمنٹ اور ڈائریکٹر کی مشاورت سے منتخب کی گئی ہے سلیکشن کمیٹی نے اسے بیک کیا اور اس کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کیا۔

مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم کے انتخاب کے بعد لوگوں نے ٹیکنیکل کمیٹی کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیا جو درست نہیں اس کی وضاحت ضروری ہے کہ ٹیم سلیکشن نے ٹیکنیکل کمیٹی کا کوئی تعلق نہیں تھا ہمارا کام پاکستان کرکٹ میں خامیوں، کمیوں اور مسائل کی نشاندہی کرنا تھا جو ہم نے کھل کر کی اب اس کو تسلیم کیا گیا یا نہیں یا اس میں کوئی تبدیلی کی گئی یہ ہمارا استحقاق نہیں ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل کمیٹی سے چیف سلیکٹر کے انتخاب کا تو سوال ہو سکتا ہے کہ وہ ہم نے منتخب کیا لیکن ٹیم کے انتخاب میں ہماری کوئی مداخلت نہیں بہرحال ٹیم منتخب ہوگئی اور ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت بھی چلی گئی اب ہمیں اس کو بھرپور سپورٹ کرنا چاہیے۔

ورلڈ کپ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ ٹیم کی خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟

مصباح الحق کا رکن ٹیکنیکل کمیٹی محمد حفیظ کے اچانک مستعفی ہونے کے حوالے سے کہنا تھا کہ حفیظ کا خیال ہے کہ جب ان کی نہیں مانی جا رہی تو پھر ان کا وہاں بیٹھنا بے کار ہے لیکن میری رائے اس سے کچھ مختلف ہے اگر میں اپنی تجاویز میں فیصلہ کن نہیں اور 100 یا 90 فیصد اثر انداز نہیں ہوسکتا لیکن اگر میرے رہنے سے اور مشورے سے 10 سے 15 فیصد بہتری آ سکتی ہے تو یہ باہر جانے سے بہتر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں