پی ٹی وی اسپورٹس کے اینکر نعمان نیاز کے لیجنڈ فاسٹ بولر شعیب اختر کے رویے پر جہاں پوری قوم کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں شوبز فنکار بھی شعیب اختر کے حق میں بیان دے رہے ہیں۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشی خان کا کہنا ہے کہ میں حیران ہوں کہ پی ٹی وی اسپورٹس چینل پر پروگرام میں لیجنڈ کرکٹرز اور ویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر بھی موجود تھیں، میزبان نعمان نیاز سفارشی اور جاہل آدمی ہے جس نے شعیب اختر کے ساتھ بدتمیزی کی۔
مشی خان نے کہا کہ میں نے تو اسے پہلی مرتبہ دیکھا ہے اس نے اتنی بدتمیزی سے شعیب اختر سے بات کی، فاسٹ بولر کی بڑی ہمت ہے کہ برداشت کرلیا میں ہوتی تو وہیں سے اڑتا ہوا مائیک اس کے بڑے سے منہ پر مارتی اور پھر جاتی۔
I was shocked to see how this so called educated anchor Nauman Niaz spoke to @shoaib100mph in the #PtvSports show which was shameful. #ptv should send this guy for a refresher course how to talk to guests in a show. Totally butameez chap. Shame on him. Pathetic behaviour #PakvsNz pic.twitter.com/KsLqrwZrM7
— Mishi khan (@mishilicious) October 27, 2021
اداکارہ نے کہا کہ نعمان نیاز کچھ تمیز سیکھیں آپ نے جو آج جاہلوں والی حرکت کی ہے، آپ کو کچھ تربیت کی ضرورت ہے، پی ٹی وی کو آپ پر پیسے خرچ کرکے تربیت دلوانی چاہیے۔
مشی خان نے مزید کہا کہ آپ کو سیکھنا چاہیے کہ پروگرام میں بلائے گئے مہمانوں سے کیسے بات کرتے ہیں، آپ کے جیسے لوگ دوسروں کا نام خراب کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی وی اسپورٹس چینل کے شو گیم آن ہے میں میزبان نعمان نیاز کی شعیب اختر کے ساتھ بدتمیزی نے گیم آف کردیا۔
اسپورٹس اینکر نعمان نیاز نے بھرے اسٹوڈیو میں ملکی و غیرملکی اسپورٹس تجزیہ کاروں کی موجودگی میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے ساتھ نازیبا رویہ اپنایا اور شو چھوڑ کر جانے کا کہا۔
شعیب اختر نے معاملہ سنبھالنا چاہا اور بات کرنی چاہی لیکن نعمان نیاز بات کاٹ کر بریک پر چلے گئے تھے۔
بریک سے واپسی کے بعد ماحول بدلا ہوا نظر آیا، شعیب اختر نے غلطی نہ ہونے کے باوجود معذرت خواہانہ رویہ اپنایا مہمانوں سے معذرت کرتے ہوئے پی ٹی وی سے استعفیٰ دینے اور شو چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔