تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ: "ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو روکا جائے”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

پی ٹی آئی مارچ پر تنقید، مشی خان عفت عمر پر برس پڑیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشی خان اور عفت عمر کے درمیان لفظی جنگ تھم نہ سکی۔

اداکارہ مشی خان نے عفت عمر کو گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مارچ پر تنقید کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا، عفت عمر نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ ’اسلام آباد جل رہا ہے کیا یہ پر امن احتجاج ہے؟‘

جواب میں مشی خان نے لکھا کہ ’کیا آپ روٹی کو چوچی کہتی ہیں؟ یہ اس وقت تک پر امن احتجاج ہی تھا جب تک آپ کے دوست رانا ثنا اللہ اپنے اپنے گلو بٹوں کے ساتھ وہاں نہیں آٗئے تھے جنہوں نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

مشی خان نے عفت عمر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ کی ںظر مسئلہ کررہی ہے تو اپنا چشمہ لگائیں۔‘

اس کے علاوہ مشی خان نے بھی گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شرکت کی اور کچھ ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیں۔

مشی خان نے مارچ سے متعلق بتایا کہ مارچ میں شدید شیلنگ کی جارہی تھی جس کی وجہ سے مجھے واپس آنا پڑا، جو اس حکومت نے کیا وہ بہت غلط ہے، انہوں نے خواتین، بزرگوں اور بچوں کا لحاظ کیے بغیر شیلنگ اور توڑ پھوڑ کی۔

واضح رہے کہ مشی خان نے گزشتہ دنوں بھی عفت عمر اور ریحام خان پر تنقید کی تھی۔

Comments