جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

‘جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے! 5 روز قبل لاپتہ ہونے والا 2 سالہ بچہ گٹر سے زندہ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : 5 روز قبل لاپتہ ہونے والا 2 سالہ بچہ گٹر سے زندہ مل گیا ، بچے کو لاجانے والے کم عمر ملزم نے بتایا 18 گھنٹے قبل اس نے گٹر کے اندر زو خان کو پھینک دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جس کو اللہ رکھے اس کو کون چکھے، کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاوٴن سے لاپتہ 2 سالہ بچہ گٹر سے زندہ مل گیا، محمد زو خان18 گھنٹے سے زائد گٹر میں زندگی موت کی جنگ لڑتا رہا۔

اے آر وائی نیوز نے بچے کے والد کا بیان حاصل کرلیا ہے، والد صداقت نے بتایا کہ 9 تاریخ کو میرا بیٹا لاپتہ ہوا تھا، سی سی ٹی وی میں دیکھا عبداللہ اس کو لیکر جارہا تھا، عبداللہ کے ماموں نے دباوٴ ڈالا تو پھر اس نے بتایا۔

- Advertisement -

بچے کے والد کا کہنا تھا کہ عبداللہ نے بتایا 18 گھنٹے قبل اس نے گٹر کے اندر زو خان کو پھینک دیا تھا تاہم عبداللہ نے جان لیوا حرکت کیوں کی پتہ نہ چل سکا۔

18 گھنٹے کے اندر مچھروں اور دیگر کیڑوں نے بچے کا برا حال کر دیا ، والدین نے کم عمر ملزم عبداللہ کو معاف کرتے ہوئے کہا کہ میں قانونی کارروائی نہیں چاہتا ، شاہ لطیف پولیس اور علاقہ مکینوں کا شکرگزار ہو جنہوں نے مدد کی۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں