تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یورپ میں غائب ایتھلیٹس پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کا اہم فیصلہ

کراچی: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے یورپ میں غائب ہونے والے ایتھلیٹس کے خلاف سخت اقدام کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی برائے اسپورٹس شعیب جٹ کے مطابق دو ماہ کے دوران یورپ میں تین ایتھلیٹس غائب ہونے پر پی ایس بی نے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے متعلقہ فیڈریشنز پر بھاری جرمانوں سمیت پابندیاں لگانے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے لئے این او سی لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ سخت فیصلے اس تناظر میں کئے گئے جب دو ماہ کے دوران تین ایتھلیٹس غائب ہوئے،پہلے پہل قومی چیمپئن فیضان اکبرسوئمنگ کیلئے ہنگری گئے اور وہ واپس نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز سے واپسی پر 2 پاکستانی باکسرز غائب

حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والے کامن ویلتھ گیمزمیں سلمان بلوچ اور نذیر اللہ باکسنگ کھیلنےانگلینڈ گئے تاحال واپس نہ آئے۔

ادھر صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن خالد محمود نے بتایا کہ غائب باکسرز کی تلاش کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، دونوں فائٹر واپسی سے دو گھنٹے پہلے غائب ہوئے تو انگلش پولیس، ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹی سمیت اداروں کوآگاہ کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -