تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت میں لاپتہ ہونے والی دبئی کی شہزادی بازیاب

نئی دہلی: بھارت کے تفریحی مقام گووا سے لاپتہ ہونے والی دبئی کی شہزادی شیخہ لطیفہ بازیابی کے بعد دبئی واپس پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی کی شہزادی کی بازیابی بھارتی حکام کی کوششوں کے باعث عمل میں آئی ہے، شہزادی کے ساتھ جوبرٹ نامی ایک امریکی نوجوان بھی تھا جسے ایک ماہ قبل گرفتار کرکے دبئی لے جایا گیا تھا۔

اپنی رہائی کے بعد جوبرٹ نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ شہزادی شیخہ لطیفہ متحدہ عرب امارات کے حکمراں خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، وہ اپنی گھریلو پابندیوں سے نجات حاصل کرنا چاہتی تھیں۔

جوبرٹ کا کہنا ہے کہ گووا کے ساحل پر بھارتی کوسٹ گارڈز نے ان کی کشتی کا گھیراؤ کرتے ہوئے انہیں اور شیخہ لطیفہ کو گرفتارکرلیا تھا، اس بات کی تصدیق شہزادی کے 4 مارچ کے واٹس ایپ پیغام سے بھی ہوتی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اور ان کے امریکی دوست جوبرٹ کو مسلح افراد نے گھیر لیا ہے اور وہ مسلسل فائرنگ کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ان کی کشتی پر قابو پالیا گیا تو یو اے ای کے افسران کشتی میں داخل ہوئے اور وہیں سے واپسی کا سفر شروع ہوگیا، یو اے ای واپسی پر ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

جوبرٹ رہائی کے بعد سری لنکا میں موجود ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حراست کے دوران انہیں بتایا گیا کہ اگرچہ انہوں نے دبئی کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے تاہم انہوں نے اسلامی قوانین کو توڑا ہے جن کے مطابق لڑکی کو اس کے والدین کی مرضی کے بغیر نہیں لے کر جایا جاسکتا۔

واضح رہے کہ جوبرٹ کا کہنا ہے کہ شہزادی شیخہ لطیفہ نے ان سے کہا کہ وہ دبئی کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -