جمعرات, اکتوبر 31, 2024
اشتہار

برطانوی خاتون کی بچے سمیت گمشدگی پولیس کیلیے معمہ بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لوٹن : برطانیہ میں ایک خاتون اپنے تین ماہ کے بچے سمیت گزشتہ دو ہفتوں سے لاپتہ ہے، پولیس حکام نے عوام سے مدد کی اپیل کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ ’انکا‘ نامی برطانوی خاتون اپنے تین ماہ کے بچے سمیت گزشتہ دو ہفتے سے لاپتہ ہے۔

اس حوالے سے لوٹن پولیس اپنے ہر ممکن اقدامات اور تحقیقات کے باوجود گمشدہ ماں بیٹے کی تلاش میں ناکام تاحال ناکام ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون ’انکا‘ جس کا پورا نام پولیس نے ظاہر نہیں کیا ہے، وہ اور اس کا 3 ماہ کا بچہ 17 اکتوبر بروز جمعرات کو صبح 11بجے لوٹن کے علاقے بیڈ فورڈ شائر کے ٹریول لاج ہوٹل سے نکلتے ہوئے آخری بار دیکھے گئے تھے۔

Anka with baby

پولیس کے تحقیقاتی افسران نے ماں اور بچے کی فلاح و بہبود کے لیے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تلاش کرنے کیلئے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں تاہم گزشتہ دو ہفتوں سے ’انکا‘ اور اس کے بچے کا کوئی سراغ یا خبر نہیں ملی ہے۔

انکا کو آخری بار ایک سیاہ زپ والی جیکٹ، جینز اور کالے جوتے پہنے دیکھا گیا تھا اور وہ ایک سرخ اور سبز رنگ کا بیگ اٹھائے ہوئے تھی۔

برطانوی پولیس کے سراغ رساں سارجنٹ بین سیرل کا کہنا ہے کہ ’انکا‘ اور اس کا بچہ تقریباً دو ہفتوں سے لاپتہ ہیں اور ہم ان کی فلاح و بہبود کے لیے سخت پریشان ہیں۔

اب تک تو ہم نے مختلف ذرائع سے ان کا پتہ لگانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور اب عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ ان کو تلاش کرنے میں ہماری مدد کریں۔

سارجنٹ بین سیرل کا کہنا ہے کہ ہم گزارش کرتے ہیں جس کسی کے پاس بھی ان کی موجودگی کے بارے میں کوئی معلومات ہو چاہے وہ کتنی ہی معمولی کیوں نہ ہو براہ کرم ہم تک پہنچائیں تاکہ ہم انہیں بحفاظت بازیاب کرا سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں