اشتہار

کورین بینڈ سے ملنے کی خواہش: کراچی سے لاپتہ ہونے والی 2 لڑکیاں خود گھر سے بھاگیں، اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :کورنگی سے لاپتہ ہونے والی 2 لڑکیاں کے لاہور پہنچنے کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے، پولیس نے کہا کہ کورین بینڈ سے ملنے کی خواہش میں دونوں لڑکیاں خود گھر سے بھاگیں۔

تفصیلات کے مطابنق کراچی کے علاقے کورنگی سے لاپتہ ہونے والی دو اسکول کی بچیوں کو لاہور کے ریلوے اسٹیشن سے کراچی منتقل کر دیا گیا۔

لڑکیوں کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی کے آفس پہنچا دیا گیا ، ایس ایس پی کورنگی انویسٹی گیشن لڑکیوں کو والدین کے حوالے کریں گے۔

- Advertisement -

ایس ایس پی کورنگی انویسٹی گیشن ابریزعلی نے بتایا کہ 7 دسمبر کو کورنگی کےعلاقے سے کنزہ اورنائلہ لا پتہ ہوئیں، بچیاں خیبر میل ایکسپریس میں بیٹھ کر کراچی سےلاہور پہنچی تھیں۔

متاثرہ دونوں لڑکیوں کو لاہور ریلوے پولیس سے تحویل میں لیکرکراچی پہنچایا، تفتیش میں سنسنی خیزمعلومات ملی، دونوں سہیلیاں پلاننگ سے گھر سے نکلیں، بچیاں کورین میوزک بینڈ سے متاثر ہوکر وہاں جانا چاہتی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکیاں کورین میوزکل بینڈ کی فین ہیں اور بینڈ سے متاثر ہوکر کوریا جانے کے لیے وہ کراچی سے بھاگیں۔

ابریزعلی کا کہنا تھا کہ ٹرین کی ٹکٹ کیلئے کنزہ والد کا شناختی کارڈ اپنے ساتھ لے کرگئی تھی، اور کوریا جانے کیلئے معلومات لڑکیوں نے پہلے ہی گوگل سے حاصل کرر کھی تھی۔

ایس ایس پی کورنگی انویسٹی گیشن نے کہا کہ لڑکیوں نے اپنے کزن نوفل کو بھی ساتھ چلنے کا کہا لیکن وہ نہیں گیا تھا، نوفل نے پولیس کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا کہ لڑکیاں کوریا جانے کی خواہش کااظہار کرتی رہتی تھیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ بچیاں کورین میوزک بینڈ سے متاثر ہوکر وہاں جانا چاہتی تھی، دونوں لڑکیاں انتہائی خوفزدہ ہیں، انھیں والدین سے ملوا دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں ، سوشل میڈیا کہ بیجا استعمال اور ان کی نگرانی کریں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں