کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ مالیات کی لاپرواہی سامنے آگئی۔ وزیر اعظم کے احساس پروگرام اسکالر شپ کی رقم تنخواہوں کی ادائیگی اور لیو ان کیشمنٹ پر خرچ کر دی گئی۔
ذرائع ایچ ای سی کے مطابق گزشتہ کئی سال سے یہ سلسلہ جاری ہے، ایچ ای سی اور احساس پروگرام اسکالر شپ سمیت دیگر امور سے متعلق 10 کروڑ روپے سے زائد رقم شامل ہے۔
متعدد طالب علموں کے نام ایچ ای سی کی نیڈ بیس اسکالر شپ اور احساس پروگرام اسکالر شپ میں شامل ہیں، اسکالر شپ کے حوالے سے ڈائریکٹر فنانس آفیسر کو ایک خط بھی لکھا تھا، شعبہ مالیات کو لکھے گئے خط میں فنڈز کے غلط استعمال اور طالب علموں کو اسکالر شپ نہ دینے کا تذکرہ بھی ہے۔
ایچ ای سی کو سالانہ 350 ملین سے زائد کی رقم طلبا کے لیے جامعہ کراچی کو جاری کی گئی۔ ایچ ای سی اور احساس پروگرام کی رقم طلبا کو منتقل نہ ہوسکی۔
احساس پروگرام سے 40 ہزار روپے فی طالب علم ادا کیے جانے تھے۔ احساس پروگرام فیز 1 اور فیز 2 کی 260 اسکالر شپ کی رقم 1 کروڑ روپے سے زائد ہے۔