تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

مچل اسٹارک نے انڈین لیگ کو ٹھکرادیا

سڈنی: آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ملک کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی کیلئے آسٹریلوی لیگ بگ بیش (بی بی ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے دوری اختیار کرلی۔

مچل اسٹارک نے 2014-15 کے بعد سے بگ بیش لیگ میں حصہ نہیں لیا ہے اور آئی پی ایل میں بھی ملین ڈالرز کے معاہدوں کو ٹھکراتے رہے ہیں۔ اب حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے، جس میں فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں نے جب تک بگ بیش لیگ کھیلی میں نے ہمیشہ اسے انجوائے کیا، لیکن 7 سال میں لیگز کے حوالے سے میرے خیالات نہیں بدلے، میرا ہدف اپنے ملک کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا پہلا ہدف ہمیشہ سے آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا رہا ہے اور اس کے بعد فرنچائز کرکٹ کا نمبر آتا ہے، آئندہ 18ماہ کا شیڈول بہت مصروف ہے جس کی وجہ سے میں نے فرنچائز کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مچل اسٹارک کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے شیڈول کو سامنے رکھ کر خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -