ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نہیں کھولنا چاہتے، انہیں خرچی چاہئے، عالمگیر خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز ایس او پیز فالو کرنے کے لیے تیار ہیں، صوبائی وزیر اویس شاہ ٹرانسپورٹ نہیں کھولنا چاہتے ان کو خرچی چاہئے عید کے لیے اس لیے وہ ٹرانسپورٹ نہیں کھول رہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کی گئی ہے، ٹرانسپورٹرز نے پریس کلب پر بھی احتجاج کیا مگر کچھ نہیں ہوا، ٹرانسپورٹرز ایس او پیز فالو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ صرف 2 ٹرمینلز کو ٹرانسپورٹ کی اجازت دی گئی ہے، کراچی میں باہر سے گاڑی آسکتی ہے، مگر کراچی سے باہر نہیں جاسکتی یہ احمقانہ فیصلے کون کرتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ کرونا کے اختتام کا کسی کو نہیں پتا وبا کے ساتھ ہی جینا پڑے گا، ٹرانسپورٹرز آج بھی ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لیے تیار ہیں، اویس شاہ کو خرچی چاہئے عید کے لیے اس لیے وہ ٹرانسپورٹ نہیں کھول رہے۔

بارش کے حوالے سے عالمگیر خان نے کہا کہ 30 منٹ کی بارش سے 12 سال کی کارکردگی سامنے آجاتی ہے، نالے اوور فلور ہوجاتے ہیں اور شہری کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

یاد رہے کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی بحالی کے لیے ایم این اے عالمگیر خان نے چند روز قبل کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا تھا جس میں ٹرانسپورٹرز نے بھی شرکت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں