اسلام آباد: اتحادی حکومت نے پارلیمنٹیرین اسکیموں کیلئے تیزی سے فنڈز جاری کرتے ہوئے 50 ارب روپے خرچ کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت نے پارلیمنٹیرین اسکیموں کیلئے تیزی فنڈز جاری کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے اب تک اس اسکیم کے تحت ارکان قومی اسمبلی پر 50 ارب روپےخرچ ہو چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022 اور 23 کی پارلیمنٹیرین اسکیموں کے تحت 90 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پارلیمنٹیرینز کی اسکیموں کیلئے تمام فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال تحریک عدم اعتماد میں ووٹ دینے والے ایم این ایز کو بھی فنڈ جاری کیے جا رہے ہیں، ہر ایم این اےکیلئے تقریباً 50 کروڑ روپے کے فنڈز اسکیموں کے تحت فراہم کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں مالی سال 2022-23 میں پارلیمنٹیرینز اسکیموں کیلئے بجٹ میں 70 ارب روپے مختص تھے، تاہم اب اس بجٹ کو بڑھاکر 87 ارب روپے اور بعد میں90 ارب روپے کردیا گیا۔