ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

موبائل ڈاؤن لوڈ کی رفتار میں 115 فیصد اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں فائیو جی کے آغاز کے بعد سے موبائل ڈاؤن لوڈ کی اسپیڈ میں 115 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوکلا کا بتانا ہے کہ موبائل ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار ستمبر میں 13.87 ایم بی پی ایس سے بڑھ کر جنوری 2023 میں 29.85 ایم بی پی ایس ہوگئی ہے۔

موبائل ڈاؤن کی اسپیڈ 115 فیصد ہونے کے بعد اسپیڈ ٹیسٹ گلوبل انڈیکس میں بھارت کی پوزیشن ستمبر 2022 میں 118ویں نمبر سے 49 درجے بہتری کے بعد جنوری میں 69ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق فائیو جی کے آغاز کے بعد سے جے آئی او، ایئرٹیل دونوں کے ایل ٹی ای کی رفتار میں بہتری دیکھی جارہی ہے جبکہ اس سے سرمایہ کاروں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ابتدا میں فائیو جی ڈاؤن لوڈ کی درمیانی رفتار 512.57 ایم بی پی ایس تھی جبکہ ریاست گجرات اور اترپردیش میں 19.23 کی رفتار سے چل رہی تھی اسی دوران آندھرا پردیش، کولکتہ، نارتھ ایسٹ، ہریانہ، راجستھان، بہار، پنجاب، کیرالہ اور اترپردیش ویسٹ میں اوسط رفتار 100 سے کم تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں فائیو جی سروس شروع کی گئی تھی تو ابتدائی طور پر نیٹ ورک میں کئی رکاوٹیں آرہی تھیں جس کی وجہ سے فائیو جی صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں