تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

موبائل فون دھماکے سے پھٹ گیا، سعودی لڑکی کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ

موبائل فون کا استعمال ہماری زندگی کی بڑی اور اہم ضروریات میں شمار ہوتا ہے، یہ ہمارے رابطوں کا آسان ذریعہ ہے تو اس کے نقصانات بھی ہیں جنہیں سامنے رکھتے ہوئے اس کا استعمال کرنا چاہیے۔

گزشتہ چند سالوں کے دوران کچھ ایسے واقعات میڈیا میں سامنے آئے کہ جس میں موبائل فون پھٹنے سے کئی صارفین شدید زخمی ہوئے، ایسا ہی ایک واقعہ سعودی عرب میں بھی پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رفحہ گورنری میں ایک خاندان اس وقت بال بال بڑی تباہی سے بچ گیا جب لڑکی کے ہاتھ میں موبائل فون زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں تیرہ سالہ لڑکی بُری طرح جھلس گئی۔

گھر کے سربراہ نے واقعے سے متعلق بتایا کہ موبائل چارجر سے جڑا تھا اور لڑکی فون پکڑے سو گئی تھی، لڑکی کی چیخ و پکار سن کر اہل خانہ جاگے تو اس کے ہاتھ میں موبائل فون جلتا دیکھ کر ہم گھبرا گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے رفحہ سینٹرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اب روبہ صحت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوران گفتگو موبائل فون کان کے پاس پھٹ گیا، پھر کیا ہوا؟

لڑکی کے والد نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی اکثر اپنے موبائل فون کو چارجر سے منسلک کرکے سوجاتی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار غیر معیاری چارجر کے استعمال یا چارجنگ کے دوران استعمال کی وجہ سے موبائل فون پھٹنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -