اشتہار

دوران گفتگو موبائل فون کان کے پاس پھٹ گیا، پھر کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

موبائل فون کا استعمال ہماری زندگی کی بڑی اور اہم ضروریات میں شمار ہوتا ہے، جو ہمارے رابطوں کا آسان ذریعہ ہے وہیں اس کے نقصانات بھی ہیں جنہیں سامنے رکھتے ہوئے اس کا استعمال کرنا چاہیے۔

گزشتہ دنوں کچھ ایسے واقعات میڈیا میں سامنے آئے کہ جس میں موبائل فون پھٹنے سے کئی صارفین شدید زخمی ہوئے، ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں بھی پیش آیا۔

بھارتی ریاست یو پی کے ایک گاؤں میں ایک شخص فون پر محو گفتگو تھا کہ اچانک اس کا موبائل دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں اس شخص کا ہاتھ جھلس گیا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق ہمانشو نامی شخص کا کہنا تھا کہ اس نے یہ موبائل فون صرف چار ماہ قبل اگست میں ہی خریدا ہے جس کی رسید بھی اس نے میڈیا کو دکھائی۔

تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ہمانشو کا موبائل بات کرتے وقت چارجنگ پر تھا یا نہیں، ایسے واقعات شاذ و نادر ہی ہو تے ہیں لیکن یہ موبائل فون دھماکے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں : موبائل فون اچانک دھماکے سے کیسے پھٹ گیا

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ غیر معیاری چارجر کے استعمال یا چارجنگ کے دوران استعمال کی وجہ سے موبائل فون پھٹنے کے واقعات پیش آچکے ہیں لیکن اس حادثے کے متعلق تاحال واضح نہیں کہ یہ شخص اس وقت غیرمعیاری چارجر یا بیٹری استعمال کررہا تھا یا نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں