اشتہار

کراچی : مختلف علاقوں میں موبائل سروس عاشورہ تک بند رہے گی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں موبائل سروس10 محرم (29 جولائی) تک جزوی طور پر معطل رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروسز مختلف اوقات میں بند یا متاثر ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔

اس حوالے سے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹر نے کہا کہ خدمات معطل کرنے کا فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

جن علاقوں میں موبائل سروس معطل یا متاثر ہوئی ان میں اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، جعفر طیار سوسائٹی، ملیر 15، فیوچر کالونی، داؤد چورنگی، حاجی زکریا گوٹھ شامل ہیں۔

اس دوران شاہ لطیف ٹاؤن، بھٹائی آباد، میمن گوٹھ مین مارکیٹ اور بن قاسم ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں سروس جزوی طور پر معطل ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر10محرم تک موبائل فون سروس جزوی بند کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عاشورہ کے موقع پر 9 اور 10 محرم (28 اور 29 جولائی) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں