ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

ماڈل ٹاؤن رپورٹ سے نہیں حکمرانوں کی باتوں سےفساد ہوگا، مولا بخش چانڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی باتوں سےفساد برپا ہوگا، عدالتی فیصلہ ہے کہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کومنظرعام پرلایاجائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کو کسی کی پرواہ نہیں وہ صرف اپنی مرضی کرتے ہیں، ان کو سپریم کورٹ، آئین اور قانون سے کوئی لینا دینا نہیں، ان کے پاس عجیب وغریب قوت ہے، یہ ضیاءالحق کے وارث ہیں جو فرقہ پرستی کو ہوا دیتے ہیں۔

- Advertisement -

بینظیرقتل کیس کےفیصلے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بینظیرقتل کیس میں قاتل کی نشاندہی نہیں ہوئی، قتل کیس میں صرف فرائض میں غفلت برتنے کے ذمہ داروں کو سزا ہوئی ہے، غفلت کس کے کہنے پرہوئی اس کی نشاندہی نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر قتل کیس کےفیصلے کو پیپلزپارٹی نے تسلیم ہی نہیں کیا، پوری پیپلزپارٹی بی بی کے قتل کا ذمہ دارپرویز مشرف کوسمجھتی ہے۔


مزید پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم


انہوں نے کہا کہ مشرف نے للکارنے پر آصف زرداری کا نام لیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا بحران پیدا کرنے سواکوئی اور کام نہیں ہے۔


مزید پڑھیں: ماڈل ٹاؤن رپورٹ، پنجاب حکومت کا عدالت جانے کا فیصلہ


واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا ہے جس کے رد عمل میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پوری رپورٹ منظر عام پر نہیں لاسکتے کیونکہ رپورٹ کے کچھ حصے ایسے ہیں کہ جس سے فرقہ وارانہ فسادات کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔


مزید پڑھیں: رپورٹ سے فرقہ واریت پھیلنے کا خدشہ ہے، رانا ثناء اللہ


پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں