تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا وائرس ویکسین: امریکی کمپنی نے پہلے مرحلے کا ڈیٹا جاری کردیا

واشنگٹن : معروف امریکی کمپنی موڈرنا نے کرونا وائرس ویکسین کے انسانوں پر کی گئی آزمائش کے اعداد و شمار جاری کردئے۔ 

کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے گزشتہ سے دنیا بھر میں اپنا خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے اور ابھی تک کوئی بھی کمپنی یا ملک اس کی ویکسین یا علاج دریافت نہیں کرسکا ہے تاہم امریکی کمپنی موڈرننا نے ویکسین کے پہلے آزمائشی مرحلے کے اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں۔

امریکی کمپنی نے پہلے مرحلے میں 15، 15 افراد کے تین گروپس پر اس ویکسین کی آزمائش کی تھی جس میں پندرہ افراد کے گروپ کو 25 مائیکرو گرام ڈوز دی گئی تھی جبکہ دوسرے پندرہ افراد کے گروپ کو سو اور تیسرے پندرہ افراد کے گروپ کو 250 مائیکروگرام خوراک انجیکشن کے ذریعے دی گئی تھی جس کے نتائج اب سامنے آگئے ہیں۔

جاری اعداد و شمار کے مطابق جن افراد کو 25 مائیکروگرام ڈوز دی گئی تھی ان میں کرونا سے مقابلہ کرنے والے اتنے اینٹی باڈیز پیدا ہوئے جو ایک صحتیاب ہونے والے مریض میں ہوتے ہیں جبکہ سو گرام ڈوز والے مریض میں اس سے کچھ زیادہ اینٹی باڈیز پیدا ہوئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جن پندرہ افراد کوڈھائی سو مائیکروگرام ڈوز دی گئی تھی ان کی رپورٹس تاحال نہیں آئیں ہیں لیکن کچھ کی رپورٹس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ان افراد میں اتنی باڈیز پیدا ہوئی کہ وہ کرونا وائرس کو ختم کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ڈوز 28 دن کے وقفے سے لگائی گئی ہیں۔ پہلی ڈوز 28 دن پہلے جبکہ دوسری ڈوز 28 دن بعد لگائی گئی۔

موڈرننا نے گزشتہ ماہ کے آخر میں کہا تھا کہ پہلے مرحلے میں ٹرائل ختم کرکے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے، جس میں چھ سو افراد پر تجربہ کیا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے کا آغاز جولائی میں کیا جائے گا اور اگر یہ آزمائش کامیاب رہی تو 2021 کے اوائل میں یہ ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہوگی-

Comments

- Advertisement -