اشتہار

موڈرنا ویکسین سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی کمپنی کی تیار کر دہ موڈرنا ویکسین کی کورونا کے خلاف افادیت اور مؤثر ہونے سے ‏متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ موڈرنا ویکسین کورونا کے خلاف ‏دیرپا اور طویل المدتی تحفظ فراہم کرتی ہے۔

کلینکل ٹرائل میں سامنے آنے والے نتائج کے مطابق موڈرنا کی دوسری خوراک لگانے کے 6 ماہ بعد ‏تک ویکسین کورونا کے خلاف 93 فیصد تک مؤثر ہوتی ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ ویکسین 94 فیصد تک کورونا کے خلاف مؤثر ہے اور ‏تجزیے میں یہ دعویٰ درست ثابت ہوا ہے۔

فائزر ویکسین کی جانب سے جاری ڈیٹا میں یہ بتایا گیا تھا کہ ویکسین کی افادیت میں ہر 3 ماہ ‏میں 6 فیصد تک کمی آتی ہے اور دوسری خوراک کے 6 ماہ بعد تک اس کی افادیت گھٹ کر 84 ‏فیصد ہو جاتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں موڈرنا ویکسین کا استعمال کیا جارہا ہے اور ‏کئی ممالک کو کوویکس پروگرام کے تحت بھی یہی ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں