منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

مودی سرکار نے انتخابات سے قبل بھارتی اپوزیشن پارٹی کے اکاؤنٹس منجمد کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

اپوزیشن جماعتوں کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار مودی سرکار نے انتخابات سے قبل بھارتی اپوزیشن پارٹی کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے بھارتی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس کے اکاؤنٹس منجمد کردیے، کانگریس پارٹی نے دعویٰ کیا کہ ان کے 4 بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا گیا ہے۔

کانگریس لیڈر ملک ارجن نے مودی کے اس قدام کو ہندوستانی جمہوریت کے لیے افسوسناک دن کی علامت قرار دیا ہے، مودی حکومت فورسز کو سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کررہی ہے۔

کانگریس ترجمان نے کہا کہ پارٹی کیخلاف کارروائی کا مقصد انتخابات سے پہلے اسے پس پشت ڈالنا ہے، الیکشن سے قبل اپوزیشن پارٹی کے اکاؤنٹس منجمد کرنا جمہوریت کو چیلنج کرنا ہے۔

دوسری جانب کانگریس ترجمان اجے ماکن نے کہا کہ لگتا ہے مودی سرکار ایک پارٹی سسٹم کی طرف جانا چاہتی ہے، اس  فیصلے کیخلاف ہم عدالت  میں اپیل کررہے ہیں، عوامی احتجاج بھی کرینگے، اکاؤنٹس منجمد کرنے سے پارٹی کا معاشی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ مودی حکومت کی جانب سے ان الزامات پر ابھی تک کوئی رد عمل نہیں آیا ہے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں