تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارتی سائنس دانوں نے مودی حکومت کو کرونا وائرس سے متعلق کیا بتایا تھا؟

نئی دہلی: بھارتی سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا کے پھیلاؤ کے انتباہ کو مودی حکومت نے نظر انداز کر دیا تھا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے 5 سائنس دانوں کے ایک فورم نے کہا ہے کہ حکومتی عہدے داروں کو مارچ کے اوائل میں ایک نئے اور متعدی قسم کے کرونا وائرس کے پھیلنے سے متعلق خبردار کیا گیا تھا۔

ان سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انتباہ کے باوجود مودی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیاں عائد کرنے کی کوشش نہیں کی۔

انڈیا سارس کووِڈ 2 جینومکس کنسورشیئم (INSACOG) نے مارچ کے اوائل میں نئے کرونا وائرس کی قسم سے متعلق خبردار کیا تھا، ایک سائنس دان نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ براہ راست نریندر مودی کو اطلاع دینے والے ایک اعلیٰ عہدے دار تک یہ بات پہنچائی گئی تھی، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ انساکوگ سائنسی مشیروں کا ایک فورم ہے، جس کا کام کرونا وائرس کے جینومک کے قسموں کا پتا لگانا ہے، اس سلسلے میں محققین نے فروری کے اوائل میں وائرس کی انڈین قسم کا پتا لگا لیا تھا، اور وزارت صحت کو بھی اس وائرس سے متعلق معلومات دی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں بغیر ماسک لگائے لاکھوں افراد مذہبی تہواروں میں شریک ہوتے رہے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی، حکمران جماعت بی جے پی اور اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے بھی سیاسی ریلیوں کو انعقاد کیا جاتا رہا ہے، دوسری طرف لاکھوں کسان اب بھی نئی دہلی میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

بھارت میں کرونا وبا کی صورت حال قابو سے باہر ہو چکی ہے، گزشتہ ایک دن میں ریکارڈ 3 لاکھ 92 ہزار کیس رپورٹ ہوئے جب کہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 3 ہزار 689 افراد جان سے گئے، بھارت میں کرونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ ہو گئی۔

Comments

- Advertisement -