تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مودی کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کا آر ایس ایس سے متاثرہ نظریہ واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے غیرقانونی الحاق کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا،دوسرا کشمیریوں سے غیرانسانی سلوک اور تیسرا طاقت کا بہیمانہ استعمال کیاگیا،بھارتی افواج کشمیری خواتین، بچوں کے خلاف پیلٹ گنز استعمال کر رہی ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا غیر انسانی لاک ڈاؤن کر رکھا ہے،کشمیریوں کو خوراک اور ادویات جیسی بنیادی ضرورتوں سے محروم کر دیاگیا،مقبوضہ کشمیر میں باالخصوص نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے،بھارت ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مودی کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -