تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارتی وزیر اعظم مودی ایران جائیں گے

 ہندوستان اور ایران کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کا عمل جاری ہے جس کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی اس مہینے کے آخر میں ایران کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش لیے اتوار کو ایران جائیں گے۔ دورے کے دوران توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت کئی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ تیل کی درآمدات کو دگنا کرنے اور چاہ بہار بندرگاہ منصوبہ پر بات چیت کی جائے گی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر کیا جارہا ہے۔

ایران پر عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد بھارتی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ایران ہوگا۔ مودی نے حال ہی میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی کیا تھا۔ وہ ایران کے دورے کے بعد افغانستان بھی جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -