پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر محمد حسنین نے بولنگ ایکشن میں تبدیلی کر لی۔
نوجوان بولر نے بولنگ ایکشن میں خامی پر قابو پاتے ہوئے سخت محنت کر کے ایکشن کو درست بنایا ہے اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی واپسی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی سے رابطہ کرے گا۔
حسنین کے باؤلنگ ایکشن میں ترمیم کا عمل نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں عمر رشید کی نگرانی میں مکمل کیا گیا ہے۔
حسنین کی ایکشن درستی کی ذمہ داری کوچ عمر رشید کو سونپنے کا فیصلہ
مقامی لیبارٹری میں کیے گئے ٹیسٹوں سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ان کے بازو کی کہنی 15 ڈگری کی قانونی حد کے اندر رہی ہے اور مکمل اطمینان کے بعد پی سی بی اب باضابطہ طور پر آئی سی سی سے نظرثانی کی درخواست کرے گا۔
حسنین کا بولنگ ایکشن جنوری میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران امپائر نے بولنگ ایکشن رپورٹ کیا تھا جس کے بعد لاہور کی لیبارٹری میں فاسٹ بولر کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا۔
رپورٹ کے میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا جس کے بعد سے حسنین کرکٹ سے معطل ہیں۔