تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھیانک خواب کی تعبیر کا انجام

میڈریڈ: فرانس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے منفرد نظر آنے کے لیے اپنے چہرے کا حلیہ بگاڑ کر اب ہاتھ کی دو انگلیاں بھی کٹوا دیں۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق انتھونی لوفریڈو خود کو بلیک ایلین کے طور پر دیکھنے کا خواہش مند ہے، جس کے لیے اُس نے اپنے چہرے اور سر کو خوفناک ڈیزائز سے گدوا کر  زبان کو درمیان سے کٹوایا۔

یہ سب کرنے پر بھی جب اُس کو سکون نہ ملا تو اُس نے اپنی ناک کو کٹوایا اور ہونٹوں پر بھی تھوڑی تھوڑی دو کٹ لگوائے۔

انتھونی کا کہنا ہے کہ اُس نے اپنے مقررہ ہدف میں سے ابھی صرف 34 فیصد کام کراویا ہے، مستقبل میں وہ اپنے جسم میں مزید تبدیلیاں بھی لائے گا۔

مزید پڑھیں: بھیانک چہرے والا عادی مجرم گرفتار

اب کی بار انتھونی نے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے ایک ہاتھ کی دو انگلیاں کٹوا دیں، جس کے بعد وہ مزید بھیانک نظر آرہا ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھیانک خواب کو تعبیر کرنے والے شہری نے بتایا کہ یہ سب بلیک ایلین پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ انتھونی نے اپنے سیدھے ہاتھ کی تصویر شیئر کی، جس میں چھنگلی اور انگوٹھی والی انگلی غائب ہے جبکہ اُس کی جگہ ٹانگیں نظر آرہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -